لاہور میں فیروز پور روڈ پر ایک شہری بجلی کے ہائی وولٹیج پول پر چڑھ گیا۔ اہل خانہ کے مطابق اس شخص کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔ ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ شہری کے پول پر چڑھنے کے باعث علاقے کی بجلی کی سپلائی منقطع کر دی گئی تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔





