واشنگٹن: اسرائیل کی جانب سے کمپنی کی ٹیکنالوجی کے مبینہ استعمال پر احتجاج کرنے والے مائیکروسافٹ کے ملازمین کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن کے ریڈمنڈ میں واقع مائیکروسافٹ ہیڈکوارٹر کے باہر ملازمین نے احتجاجی کیمپ لگایا اور مطالبہ کیا کہ کمپنی اسرائیل سے کاروبار بند کرے۔
کمپنی کی جانب سے مظاہرین کو پلازہ چھوڑنے کی وارننگ دی گئی، تاہم انہوں نے احتجاج ختم کرنے سے انکار کر دیا اور اپنے مقاصد کے حوالے سے ایک اعلامیہ بھی جاری کیا۔
رپورٹس کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مائیکروسافٹ کے 18 ملازمین کو گرفتار کر لیا۔





