بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے خلاف کھیلنے کی اجازت مل گئی

0
151

نئی دہلی: ایشیا کپ 2025 میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی شرکت اور پاکستان کے خلاف میچز کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ بھارتی حکومت نے اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے خلاف کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

بھارتی وزارت کھیل کے مطابق انٹرنیشنل ایونٹس میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آسکتی ہیں، تاہم پاکستان کے ساتھ دوطرفہ سیریز کھیلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ترجمان نے مزید واضح کیا کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان جانے اور پاکستانی ٹیم یا کھلاڑیوں کو بھارت آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025، 5 سے 21 ستمبر تک شیڈول ہے، جس کے دوران پاکستان اور بھارت کم از کم دو مرتبہ 7 اور 14 ستمبر کو آمنے سامنے ہوں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا