ایران کی فوجی مشقیں، بحرہند میں ڈرون سے میزائل داغے

0
159

تہران: اسرائیل سے جنگ کے بعد ایران نے پہلی بار فوجی مشقیں کی ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی بحریہ نے گلف آف عمان اور بحرہند میں اہداف پر میزائل اور ڈرون داغے۔

جون میں اسرائیلی حملے کے بعد ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ 12 روز تک جاری رہی تھی۔ اس دوران امریکا نے بھی ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کی تھی۔

اسرائیل نے اس جنگ میں ایران کے دفاعی نظام اور بیلسٹک ہتھیاروں کے ذخائر کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

ایران نے واضح کیا ہے کہ آئندہ کسی بھی حملے کی صورت میں پہلے سے زیادہ طاقت سے جواب دیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا