مکہ مکرمہ: سعودی عرب کے شہزادہ فہد بن مقرن بن عبد العزیز آل سعود کی والدہ انتقال کر گئی ہیں۔
ایوان شاہی سے جاری بیان کے مطابق ان کی نمازِ جنازہ آج نمازِ مغرب کے بعد مسجد الحرام میں ادا کی گئی۔
ایوان شاہی نے شہزادہ فہد بن مقرن اور خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے بلند درجات کی دعا کی۔





