امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کے شہر پروویڈنس کے سابق چیف جج فرینک کیپریو، جو اپنے فیصلوں میں انسانی ہمدردی اور سائلین کی مدد کے جذبے کے لیے مشہور تھے، انتقال کر گئے۔
فرینک کیپریو طویل عرصے سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور ان کی عمر 88 سال تھی۔
ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں بتایا گیا کہ فرینک کیپریو نے لبلبے کے کینسر کے خلاف طویل جنگ کے بعد 88 سال کی عمر میں اس دنیا کو خیرباد کہا۔
پیغام میں کہا گیا کہ وہ نہ صرف ایک معزز جج کے طور پر بلکہ ایک محبت کرنے والے انسان کے طور پر بھی ہمیشہ یاد کیے جائیں گ





