بریڈفورڈ میں چاقو اور ہتھوڑوں سے حملہ، 2 افراد زخمی

0
198

بریڈفورڈ کے علاقے لیڈز روڈ پر ایک سنگین واردات پیش آئی، جہاں دو افراد پر تیز دھار تلوار نما چاقو اور ہتھوڑوں سے حملہ کیا گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور ایک گاڑی سے اترے اور متاثرہ افراد کو نشانہ بنایا۔ اس واقعے میں ایک شخص کے ہاتھ پر معمولی زخم آیا، تاہم کوئی اور بڑا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ویسٹ یارکشائر پولیس کے ترجمان کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی سہ پہر ساڑھے تین بجے پیش آیا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ ایک ڈکیتی تھی اور حملہ آور جائے وقوع سے ایک سلور/گری رنگ کی 67 ماڈل ووکس ویگن گالف کار میں فرار ہو گئے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور بریڈفورڈ ڈسٹرکٹ سی آئی ڈی نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کسی کے پاس واقعے کی ویڈیو، تصاویر یا کوئی معلومات موجود ہوں تو وہ 101 نمبر پر یا ویسٹ یارکشائر پولیس کی ویب سائٹ کے لائیو چیٹ سسٹم کے ذریعے رابطہ کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا