بھارت کے اترپردیش کے شہر غازی آباد میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کے انوکھے مطالبے کے باعث تھانے میں شکایت درج کروائی۔ متاثرہ خاتون کے مطابق اس کے شوہر کو اداکارہ نورا فتیحی کا شدید جنون تھا اور اس نے بیوی کو بالکل اسی جیسا بنانے کا فیصلہ کیا۔
سرکاری فزیکل ایجوکیشن ٹیچر شیوم اجول پر الزام ہے کہ انہوں نے بیوی شانوی کو روزانہ تین گھنٹے جم میں گزارنے پر مجبور کیا۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اگر وہ ورزش کے مطالبے کو پورا نہ کر پاتی تو اسے کھانا دینے سے انکار کیا جاتا اور شوہر اکثر کہتا رہتا تھا کہ وہ کسی نورا فتیحی جیسی لڑکی سے شادی کر سکتا تھا۔
رپورٹ کے مطابق خاتون کی شادی 6 مارچ 2025 کو ہوئی تھی، اور اس کے بعد سے سسرال والے اس کی شکل و صورت پر مسلسل طنز کرتے رہے۔ خاتون نے پولیس سے فوری انصاف فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔





