چین لڑکی کے پیٹ سے 2کلو بالوں کا گچھا نکال لیا گیا

0
104

چین کے صوبے ہینان کی 15 سالہ لڑکی نی نی کے معدے سے 2 کلو وزنی بالوں کا گچھا نکال لیا گیا۔ لڑکی چھ سال سے اپنے ہی بال نگل رہی تھی، اور اچانک پیٹ میں شدید درد کے بعد والدہ اسے چلڈرن ہسپتال لے گئیں، جہاں معائنے کے بعد یہ بات سامنے آئی۔

ڈاکٹروں کے مطابق نی نی شدید انیمیا میں مبتلا تھی اور مسلسل پیٹ درد کی شکایت کر رہی تھی، جس کی وجہ سے کھانا کھانے سے بھی قاصر تھی۔ معدے میں بالوں اور کھانے کے ذرات سے ایک بڑا گولہ بن چکا تھا، جس نے معدے کو تقریباً پورے حصے میں بھر دیا تھا اور پیٹ کا نظام درست طور پر کام نہیں کر رہا تھا۔ آپریشن کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ اس کا معدہ عام سائز سے دگنا پھول چکا تھا۔

کامیاب آپریشن کے پانچ دن بعد نی نی نے دوبارہ کھانا پینا شروع کر دیا اور چیک اپ کے دوران مکمل طور پر صحت یاب ہونے کی تصدیق ہوئی۔ ماہرین کے مطابق یہ ایک خطرناک بیماری ٹرائیکوفگیا (Trichophagia) ہے، جس میں مریض ایسی اشیاء کھاتے ہیں جو انسانی غذا نہیں ہوتیں، جیسے بال یا شیشہ۔

ڈاکٹروں نے والدین کو انتباہ کیا ہے کہ اگر بچے ایک ماہ سے زائد عرصے تک غیرغذائی اشیاء کھانے کی عادت ترک نہ کر سکیں تو فوراً طبی معائنہ کروائیں اور ماہرین سے مشورہ کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا