پاکستان نے ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گولڈ میڈل اپنے نام کرلیے۔
تھائی لینڈ میں جاری ایونٹ کے پانچویں روز 75 کے جی کیٹیگری میں ملتان کے فراست علی نے طلائی تمغہ جیتا۔ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے مطابق فراست علی ملتان میں پنکچر کی دکان پر کام کرتے ہیں۔
دوسرا گولڈ میڈل پشاور کے 51 سالہ اعجاز خان نے ماسٹر کیٹیگری میں حاصل کیا۔ انہوں نے 80 کے جی کیٹیگری میں شاندار پرفارمنس کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کیا۔






