طوفانی بارشیں، پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں، 10 جاں بحق، 60 زخمی

0
89

ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں اور طوفانی ہواؤں نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔ پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں مکانات گرنے اور حادثات کے باعث 10 افراد جاں بحق جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے درخت اور کھمبے اکھاڑ دیے، شہر بجلی سے محروم ہوگیا۔

لاہور، گوجرانوالہ، گجرات اور جہلم سمیت کئی شہروں میں شدید بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔ آزاد کشمیر اور مری میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی سے سڑکیں بند اور ٹریفک متاثر ہوئی جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارشوں کے بعد ندی نالے ابل پڑے اور راول ڈیم کے سپیل ویز کھول دیے گئے۔

قصور اور دریائے ستلج کے کنارے درجنوں دیہات سیلابی پانی میں ڈوب گئے اور ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی متاثر ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے 30 اگست تک مزید بارشوں اور سیلابی خطرات کا الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا