افغانستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

0
162

افغانستان کرکٹ بورڈ نے 9 ستمبر سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کی قیادت راشد خان کریں گے جبکہ اسکواڈ میں رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زادران، درویش رسولی، صدیق اللہ اتل، عظمت اللہ عمرزئی، کریم جنت اور محمد نبی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ گلبدین نائب، شرف الدین اشرف، محمد اسحاق، مجیب الرحمٰن، اے ایم غضنفر، نور احمد، فرید احمد ملک، نوین الحق اور فضل حق فاروقی بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

افغانستان کی ٹیم ایشیا کپ سے قبل سہ ملکی سیریز میں حصہ لے گی۔ ایشیا کپ میں افغانستان گروپ بی میں شامل ہے جہاں اس کا مقابلہ بنگلادیش، سری لنکا اور ہانگ کانگ سے ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا