گجرات،اوور نہ دینے پرفائرنگ، 2 بھائی ہلاک، ماموں زخمی

0
178

گجرات کے مہسم علاقے میں کرکٹ میچ کے دوران اوور نہ دینے کے تنازع پر فائرنگ کے واقعے میں 2 بھائی جاں بحق اور ان کا ماموں زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ایک ہفتہ قبل پیش آیا تھا، جب ملزم نے ٹیم کے کپتان، اس کے بھائی اور ماموں پر گولیاں چلائیں۔

ابتدائی طور پر ٹیم کا کپتان گراؤنڈ میں جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا نوجوان زخمی ہوا اور اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم اب زخمی نوجوان بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول کپتان کا بھائی اور ماموں ایک ہفتے سے اسپتال میں زیر علاج تھے اور واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا