لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں 16 اگست کی رات فیملی نے ریسٹورینٹ سے کھانا کھایا، جس کے بعد 6 سالہ تحریم اور 4 سالہ ارحا کی طبیعت خراب ہو گئی اور بدقسمتی سے دونوں بچیاں زہریلا کھانا کھانے کے باعث جاں بحق ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد فوڈ اتھارٹی نے متعلقہ فوڈ پوائنٹ کو سیل کر دیا اور ہوٹل مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ ہوٹل مالک اور کچن اسٹاف کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔





