لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی مزدور دوست پالیسی کے تحت صنعتی کارکنوں کے لیے فلیٹ الاٹمنٹ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ ضلع لاہور اور قصور کے صنعتی ورکرز سے فلیٹ حاصل کرنے کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
انتقال کر جانے والے کارکنوں کی بیوگان کے لیے 3 فیصد اور معذور ورکرز کے لیے 2 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ نے سندر انڈسٹریل سٹیٹ قصور میں ورکرز ویلفیئر کمپلیکس میں الاٹمنٹ کی کارروائی شروع کی ہے، جہاں صنعتی کارکنوں کو کل 720 فلیٹس دیے جائیں گے۔
درخواست فارم گھر بیٹھے ویب سائٹ کے ذریعے حاصل کیے جا سکتے ہیں، جبکہ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر اور ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر قصور کے دفاتر سے بھی فارم دستیاب ہیں۔ ضلع قصور کے ورکرز کے لیے دو تہائی اور لاہور کے لیے ایک تہائی ہاؤسنگ یونٹ کا کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 ستمبر ہے۔





