بھارت نے15 پاکستانی ماہی گیرگرفتارکرلیے

0
250

کراچی: بھارتی فورسز نے کوری کریک کی سمندری حدود میں کارروائی کرتے ہوئے ضلع سجاول کے 15 پاکستانی ماہی گیروں کو ان کی کشتی سمیت گرفتار کرلیا۔

پاکستان فشر فوک فورم کے ترجمان کے مطابق ماہی گیر کل ماہی گیری کے دوران سمندر میں موجود تھے کہ بھارتی فورسز نے انہیں حراست میں لے لیا۔

ترجمان نے کہا کہ بار بار پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ماہی گیر صرف روزی روٹی کے لیے سمندر کا رخ کرتے ہیں لیکن سرحدی تنازعات کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں۔

فشر فوک رہنماؤں نے حکومتِ پاکستان اور وزارتِ خارجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سفارتی سطح پر یہ معاملہ اٹھایا جائے اور گرفتار ماہی گیروں کی جلد رہائی یقینی بنائی جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا