وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اعزاز میں تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم تھکسان شینا وترا نے عشائیہ دیا، جس میں سابق خاتون وزیراعظم پائیتونگترن شینا وترا سمیت کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں تھائی قیادت نے مریم نواز کے ترقیاتی وژن اور عوامی فلاح کے اقدامات کو سراہا اور نواز شریف کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور تھائی لینڈ کی دوستی باہمی احترام اور معاشی تعاون پر مبنی ہے۔ انہوں نے ٹیکسٹائل، زراعت، سیاحت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی مراعات اور علاقائی منڈیوں تک آسان رسائی غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔
زیراعلیٰ نے ثقافتی سفارت کاری، تعلیم اور سیاحت کے فروغ کو عوام کو قریب لانے کا ذریعہ قرار دیا اور بتایا کہ پنجاب حکومت نوجوانوں کو ڈیجیٹل نیشن کے وژن کے تحت جدید مہارتوں سے آراستہ کر رہی ہے۔





