بھارت کا پاکستان سے تیسرا رابطہ، پانی کے بہاؤ متعلق تفصیلات فراہم کیں

0
224

اسلام آباد: بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستانی حکام سے تیسرا رابطہ کرتے ہوئے دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ سے متعلق تفصیلات فراہم کی ہیں۔

معلومات کے مطابق بھارتی شہر فیروز پور کے قریب دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب پیدا ہو چکا ہے، جس کا سرا آئندہ 10 سے 12 گھنٹوں میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پہنچنے کا امکان ہے۔

بھارت کی جانب سے مادھوپر ڈیم سے پانی کے اخراج کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔ ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل بارشوں کے باعث پانی کی سطح مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا