کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت 900 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 60 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 772 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 9 ہزار 242 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے، جہاں فی اونس سونے کا بھاؤ 9 ڈالر اضافے کے ساتھ 3380 ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔






