خراب موسم کے باعث اسپیس ایکس نے اسٹارشپ راکٹ لانچ منسوخ کر دی

0
105

امریکہ: ٹیکنالوجی فرم اسپیس ایکس نے خراب موسم کے باعث اپنے بڑے پروٹو ٹائپ اسٹارشپ راکٹ کی لانچنگ منسوخ کر دی ہے۔ یہ لانچنگ ایلون مسک کی کمپنی کی جانب سے گزشتہ روز کی جانی تھی، لیکن موسم کی غیر محفوظ صورتحال کے باعث اسے ملتوی کرنا پڑا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، راکٹ کو اب منگل کے روز لانچ کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ یہ اسٹارشپ راکٹ کی دسویں آزمائشی پرواز ہوگی، جب کہ اس سے قبل تمام پروازیں ناکامی کا سامنا کر چکی ہیں۔

ایلون مسک اس پروگرام کے ذریعے مریخ پر انسانی آبادی بسانے اور ناسا کے خلابازوں کو چاند پر واپس بھیجنے کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا