دیر بالا،پولیس اور سی سی ڈی کا آپریشن، 9 دہشت گرد ہلاک، 2 شہری شہید

0
198

دیربالا: خیبر پختونخوا کے علاقے دیر بالا میں پولیس اور سی سی ڈی کے مشترکہ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آپریشن کے دوران دو شہری شہید اور 10 سی سی ڈی اہلکار زخمی ہوئے۔

ڈی پی او دیر بالا، سید محمد بلال کے مطابق خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 9 دہشت گرد مارے گئے، جن میں سے 5 کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ زخمی اہلکاروں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دیر بالا کے 20 کلومیٹر کے علاقے میں کئی روز سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک سکیورٹی فورسز آپریشن جاری رکھیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی دیر بالا میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 5 خوارج ہلاک ہوئے تھے جبکہ 8 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا