شکرگڑھ،25افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے

0
181

نارووال کی تحصیل شکر گڑھ میں خواتین اور بچوں سمیت 20 سے 25 افراد دریائے راوی کے سیلابی ریلے میں پھنس گئے۔ متاثرہ افراد نے بتایا کہ وہ کنارے پر ایک دیوار پر پناہ لیے ہوئے ہیں اور پانی کی لہریں ان تک پہنچ رہی ہیں، دو گھنٹے سے مدد مانگنے کے باوجود کوئی نہیں پہنچا۔

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے اور مسلسل بارشوں کے باعث دریائے راوی، چناب اور ستلج میں پانی کا بہاؤ خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔ ایم پی اے احمد اقبال کے مطابق ریلیف کیمپ کے گرد بھی سینکڑوں افراد محصور ہیں، ریسکیو ٹیمیں تاحال نہیں پہنچ سکیں، جبکہ تحصیل ظفروال میں گھروں میں پانی داخل ہوچکا اور ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا