منشیات کی سمگلنگ میں بڑے بااثر لوگ ملوث ہیں،سپریم کورٹ

0
232

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے ریمارکس دیے ہیں کہ ملک میں منشیات کی سمگلنگ میں بڑے بااثر افراد ملوث ہیں۔

عدالت عظمیٰ کے جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے منشیات کیس میں ملزم فیاض حسین کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے وکیل نے عدالت میں بتایا کہ ملزم سے 10 کلو ہیروئن اور ڈرون ریکور ہوا، اور اس کیس میں پنجاب پولیس کا اہلکار مظہر اقبال بھی ملوث ہے۔

جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس میں کہا کہ آج کل منشیات سمگل کرنے کے لیے ڈرون کا استعمال کیا جاتا ہے اور اس کاروبار میں بڑے بااثر لوگ ملوث ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر آج ملزم کو ضمانت دی گئی تو وہ مفرور ہو سکتا ہے کیونکہ ملزم سزا سے خوفزدہ ہو کر ضمانت مانگ رہا ہے۔

ملزم کے وکیل نے موقف اپنایا کہ سزا ہونے پر ملزم عدالت میں پیش ہو جائے گا، جس پر جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ پہلے ٹرائل کورٹ سے کارروائی مکمل کروائی جائے۔

بعدازاں سپریم کورٹ نے ملزم فیاض حسین کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا