ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش

0
221

پاکستان کی نامور اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

منیب بٹ نے 27 اگست کو انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔ اداکار کے مطابق بچی کی پیدائش 26 اگست کو ہوئی اور اس کا نام نیمل منیب رکھا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر منیب بٹ کی انسٹا اسٹوری کا اسکرین شاٹ وائرل ہوا، جس پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادیں دی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں پہلی بیٹی امل کی پیدائش 2019 میں ہوئی تھی، جبکہ دوسری بیٹی مرال 2023 میں پیدا ہوئی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا