سیالکوٹ میں تباہی کی وجہ نالوں پر تجاوزات ہیں،خواجہ آصف

0
219

سیالکوٹ: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں تباہی کی بڑی وجہ نالوں پر تجاوزات ہیں، اور یہ ہمارے بلدیاتی اداروں کی ناکامی ہے۔ سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر انہوں نے بتایا کہ جو بربادی ہوئی ہے اس کے مختلف پہلو ہیں، جموں سے نکلنے والے نالے سیالکوٹ شہر سے گزرتے ہیں، جس کی وجہ سے پانی آنے پر شہر کو سیلاب کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور ان نالوں پر تجاوزات تباہی کا بڑا سبب ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بلدیاتی ادارے مضبوط نہ ہونے کی وجہ سے یہ مسائل حل نہیں ہوتے، پورے ضلع میں تباہی ہوئی ہے، نارووال میں بھی نقصان ہوا، اور پانی کے راستے میں تعمیرات ہونے کی وجہ سے پانی اپنا راستہ خود بناتا ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اس سیلاب میں شہر کا اسٹرکچر تباہ ہو گیا، کرپشن کی حد ہوگئی، سیلاب میں تمام سڑکیں بہہ گئی ہیں اور کسی سے جواب طلب نہیں کیا گیا، چاہے ایس ڈی او، ایکس ای این ہوں یا ٹھیکدار۔

خواجہ آصف نے بتایا کہ جو کام سویلین ادارے کرنے والے ہیں، وہ اب فوج کر رہی ہے، پاک فوج نے بھارت کے خلاف جنگ جیتی اور اب قدرتی آفات سے لڑ رہی ہے، فوجی جوان عوام کی جانیں بچا رہے ہیں اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا