پختونخوا،گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے

0
225

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پشاور کے علاوہ صوابی، سوات اور ملاکنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے، جبکہ باجوڑ، چترال اور مانسہرہ میں بھی زلزلہ محسوس ہوا۔

گلگت بلتستان کے غذر کے گاہکوچ شہر اور اس کے گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان میں تھا، جس کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 110 کلومیٹر تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا