تیس روپے کیلئے2بھائی قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

0
120

رائیونڈ میں 30 روپے کے تنازع پر دو بھائیوں کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر اسپیشل ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ملزم کی گرفتاری پر ایس پی صدر سمیت پوری ٹیم کو شاباش دی۔ پولیس کے مطابق دہرے قتل کا یہ واقعہ 21 اگست کو رائیونڈ میں پیش آیا تھا، جہاں پھل فروش ملزم نے معمولی جھگڑے پر دونوں بھائیوں کو تشدد کے بعد قتل کر دیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا