وزیراعظم شہباز شریف کا شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں شرکت کے لیے چین کا دورہ طے پا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم 30 اگست کو ایس سی او ہیڈ آف اسٹیٹ کونسل اجلاس میں شریک ہوں گے اور اس دوران چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سمیت ایران، بیلاروس، تاجکستان اور ازبکستان کی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم 3 ستمبر کو چین میں ہونے والی بڑی ملٹری پریڈ میں بھی شریک ہوں گے۔





