کراچی میں پولیس اہلکار قتل

0
141

کراچی کے علاقے بن قاسم میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی ملیر سے واقعے کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں۔

وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ آپریشن اور انویسٹی گیشن پولیس تفتیش کے عمل کو مؤثر بنائے اور ابتدائی پیشرفت سے آگاہ رکھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایس پی ملیر اپنی ٹیم کے ہمراہ شہید اہلکار کے گھر جائیں اور ورثا سے اظہار یکجہتی کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا