امریکا کے شہر منیاپولس کے کیتھولک اسکول میں مسلح شخص کی فائرنگ سے دو طلبا ہلاک اور 14 بچوں سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں آٹھ اور دس سال تھیں جبکہ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور نے خود کو بھی ہلاک کرلیا، اس کے پاس رائفل، شاٹ گن اور پستول موجود تھیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آئی اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔





