آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف سرگرم ہیں اور انہوں نے اس سلسلے میں آسٹریلیا کے وزیرِاعظم انتھونی البانیز سے ملاقات کی۔ عثمان خواجہ نے وزیرِاعظم سے اسرائیل پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا اور انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کو کہا۔
غزہ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں مزید 80 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ بھوک سے ہلاکتیں 317 تک پہنچ گئی ہیں۔ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ کے حالات کو انسانی ساختہ بحران قرار دیا اور سیکڑوں یو این ملازمین نے انسانی حقوق کمیشن سے اسرائیلی کارروائیوں کو نسل کُشی قرار دینے کا مطالبہ کیا۔ امریکی سروے میں ووٹرز کی اکثریت نے اسرائیل کو اسلحہ دینے کی مخالفت کی۔






