دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث قصور شہر کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق گنڈا سنگھ والا کے مقام پر سیلاب بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے اور پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 85 ہزار کیوسک سے تجاوز کر گیا ہے، جو گزشتہ تین دہائیوں میں سب سے زیادہ ہے۔
این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ ممکنہ طور پر سیلابی ریلے کا بہاؤ مزید بڑھ سکتا ہے، جس کے باعث قصور اور اس کے ملحقہ علاقوں میں صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔ پنجاب کے ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے کہا ہے کہ اس وقت سب سے بڑا چیلنج قصور کو بچانا ہے۔






