امریکا نے ٹیرف صفر کرنے کی بھارتی پیشکش مسترد کردی

0
68

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے اب محصولات صفر کرنے کی پیشکش کی ہے لیکن یہ پیشکش بہت دیر سے کی گئی ہے، اسے کئی سال پہلے سامنے آنا چاہیے تھا۔

ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا کہ عام تاثر یہ ہے کہ امریکا کا بھارت کے ساتھ کم کاروبار ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ بھارت امریکا کے ساتھ بہت بڑے پیمانے پر تجارت کرتا ہے۔ بھارت امریکا کو بھاری مقدار میں سامان فروخت کرتا ہے اور امریکا بھارتی مصنوعات کا سب سے بڑا خریدار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس امریکا بھارت کو بہت کم چیزیں فروخت کرتا ہے اور کئی دہائیوں سے تجارتی تعلقات یکطرفہ چلے آ رہے ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق بھارت نے امریکا پر دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ محصولات عائد کر رکھے ہیں، جس کی وجہ سے امریکی کمپنیاں بھارت میں اپنی مصنوعات فروخت نہیں کر پاتیں۔ انہوں نے اسے “مکمل طور پر یک طرفہ تباہی” قرار دیا۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ بھارت اپنی زیادہ تر ضرورت کا تیل اور فوجی ساز و سامان روس سے خریدتا ہے جبکہ امریکا سے اس کی خریداری نہایت کم ہے۔ ان کے مطابق بھارت کا رویہ تجارتی توازن کے لیے نقصان دہ رہا ہے۔

ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ بھارت کا مجوزہ دورہ منسوخ کر رہے ہیں اور بھارت کی جانب سے محصولات صفر کرنے کی تازہ پیشکش اب بے وقت ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا