چینوٹ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ وہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے غریب سیلاب متاثرین کے بجلی کے بل معاف کرنے کی درخواست کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات متوقع ہے اور متاثرہ کیمپوں میں روزانہ کھانا فراہم کیا جائے گا۔
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ سیلاب نے چنیوٹ میں شدید تباہی مچائی ہے اور حکومت کے ساتھ مخیر حضرات کو بھی آگے آکر مدد کرنی ہوگی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب زدگان کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔
گورنر نے مزید کہا کہ غریب لوگوں کی بیٹیوں کے جہیز سیلابی ریلے میں بہہ گئے، اور ہنگامی بنیادوں پر ڈیمز کی تعمیر ضروری ہے۔ چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بات کر کے سیلاب زدگان کے لیے سندھ طرز کے مکانات بنانے کی بھی کوشش کریں گے۔






