بھارتی پنجاب میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 30 ہلاکتیں، لاکھوں متاثر

0
145

بھارت: بھارتی پنجاب میں مون سون کے سیزن کے دوران شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 30 افراد ہلاک اور 3 لاکھ 54 ہزار سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست کے تقریباً 1400 دیہات زیر آب آ گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً 20 ہزار لوگوں کو نشیبی اور سیلاب زدہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے جبکہ متاثرہ خاندانوں کے لیے سیکڑوں امدادی کیمپ قائم کیے گئے ہیں تاکہ پناہ اور ضروری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

انتظامیہ نے ریاست کے تمام 23 اضلاع کو سیلاب زدہ قرار دیا ہے اور بارشوں کے نتیجے میں ندیوں اور آبی ذخائر میں خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تقریباً ایک لاکھ 48 ہزار ایکڑ زرعی اراضی پر فصلیں بھی تباہ ہو چکی ہیں۔

پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے سیلابی صورتحال پر کہا کہ یہ ریاست میں 1988 کے بعد سب سے بدترین سیلاب ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا