جناح ہاؤس کیس: عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کی ضمانت منظور

0
189

لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کی ضمانت منظور کرلی۔

جج منظر علی گل نے سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا اور شیر شاہ کی رہائی کا حکم دیا۔ عدالت نے ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی، جس کے بعد ان کی رہائی عمل میں آئے گی۔

شیر شاہ کو پولیس نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار کیا تھا، جو 9 مئی 2023 کے ہنگامہ خیز واقعات کے بعد درج ہونے والے بڑے مقدمات میں شامل ہے۔

یاد رہے کہ جناح ہاؤس لاہور میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں درجنوں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو نامزد کیا گیا تھا، جن میں سے متعدد گرفتاریاں ہوئیں جبکہ کئی ملزمان کو عدالتوں سے ضمانت بھی ملی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کو اسی مقدمے میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا