پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا نیا ریکارڈ، ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر

0
135

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا سلسلہ جاری ہے اور ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا، جس کے نتیجے میں انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس اضافے کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 53 ہزار 411 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کے اختتام پر بھی مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا تھا، جب ہنڈرڈ انڈیکس 1226 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 52 ہزار 201 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا