اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب میں سیلابی صورتحال کے باعث ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے چار حلقوں میں الیکشن موخر کیے گئے ہیں۔
قومی اسمبلی کے حلقوں میں این اے 66 وزیرآباد، این اے 96 فیصل آباد، این اے 129 لاہور اور این اے 143 ساہیوال شامل ہیں۔ اسی طرح پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 73 سرگودھا، پی پی 87 میانوالی، پی پی 98 فیصل آباد اور پی پی 203 ساہیوال میں بھی انتخابات ملتوی کردیے گئے ہیں۔






