بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کا 8 ستمبر کو صوبے میں ہڑتال کا اعلان

0
142

کوئٹہ: سریاب روڈ پر 2 ستمبر کے خودکش حملے کے خلاف بلوچستان کی مختلف سیاسی جماعتوں نے 8 ستمبر کو صوبے بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ اعلان مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا گیا جس میں محمود خان اچکزئی، سردار اختر مینگل، کبیر محمد، اصغر خان اچکزئی، داود شاہ کاکڑ اور علامہ ولایت حسین جعفری شریک تھے۔

رہنماؤں نے کہا کہ سانحہ سیاسی جدوجہد کو دبانے کی سازش ہے لیکن وہ خوفزدہ نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے وسائل پر مقامی عوام کا حق تسلیم کیا جائے، موجودہ حکومت ناکام ہوچکی ہے اور کابینہ کو مستعفی ہونا چاہیے۔ انہوں نے عوام، تاجروں اور ٹرانسپورٹرز سے احتجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا