پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

0
53

اٹک: پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے ضلع اٹک کے ڈھوک سلطان-03 کنویں میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے۔ یہ پوٹھوہار خطے میں کاربونیٹ چٹانوں میں تیل کی دوسری بڑی گہری دریافت ہے، جسے جی ایچ پی ایل کے ساتھ شراکت میں 5,815 میٹر گہرائی تک کھدائی کے بعد حاصل کیا گیا۔

پی پی ایل کے مطابق کنویں سے یومیہ 2,113 بیرل تیل اور 4.13 ایم ایم سی ایف گیس حاصل ہوئی، جو ملک کے لیے توانائی کے شعبے میں بڑی کامیابی ہے۔ کمپنی نے کہا کہ یہ دریافت جدید ٹیکنالوجی اور تکنیکی صلاحیتوں کا نتیجہ ہے جس سے درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہوگا اور زرمبادلہ کی بچت ممکن ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا