لاہور: پولیس نے مساجد سے نمازیوں کے موبائل فون چوری کرنے والا ریکارڈ یافتہ ملزم احتشام گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم فیکٹری ایریا مسجد سے قیمتی موبائل چوری کرکے فرار ہو رہا تھا کہ ٹیم نے موقع پر پکڑ لیا، اس کے قبضے سے دو چوری شدہ موبائل برآمد ہوئے۔
امام مسجد نے موقع پر پہنچ کر ملزم کی شناخت کی، جسے مزید کارروائی کے لیے تھانہ فیکٹری ایریا کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ڈولفن اسکواڈ ہمہ وقت پرعزم ہے۔