کوالالمپور: ملائیشیا نے ٹک ٹاک سے مطالبہ کیا ہے کہ کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے مؤثر عمر تصدیقی نظام نافذ کرے۔ وزیرِ مواصلات فاہمی فاضل نے کمپنی نمائندوں سے ملاقات میں کہا کہ بچوں تک نقصان دہ، جنسی یا منفی مواد کی رسائی روکنے کی موجودہ کوششیں ناکافی ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ ٹک ٹاک کو پولیس اور کمیونیکیشن کمیشن کے ساتھ مل کر ایج ویریفیکیشن سسٹم پر کام کرنا ہوگا، بصورت دیگر حکومت سخت اقدامات کر سکتی ہے۔