عید میلاد النبیؐ پر بلوچستان حکومت کا بھی 2 دن تعطیل کا اعلان

0
178

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے عید میلاد النبیؐ کے موقع پر 5 اور 6 ستمبر کو 2 روزہ عام تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کی ہدایت پر جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی ادارے تعطیل رہیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ جشن عید میلاد النبیؐ مذہبی جوش و جذبے، امن اور اتحاد کے ساتھ منایا جائے۔ اس سے قبل سندھ میں بھی 5 اور 6 ستمبر تعطیلات جبکہ وفاقی حکومت نے صرف 6 ستمبر کو تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا