جنرل ساحر شمشاد سے ترک فضائیہ کے کمانڈر کی ملاقات

0
121

راولپنڈی: ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیا جمیل قادی اوغلو نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی، جس میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور، خطے میں امن و استحکام اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک کمانڈر نے پاک فوج کے پیشہ ورانہ معیار اور انسداد دہشت گردی میں کامیابیوں کو سراہا، جبکہ جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا