اعجاز چوہدری نے نااہلی کے خلاف دوبارہ درخواست دائر کر دی

0
130

لاہور: سابق سینیٹر اعجاز چوہدری نے اپنی نااہلی کے خلاف دوبارہ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست میں چیئرمین سینیٹ، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ اعجاز چوہدری کا موقف ہے کہ انسداد دہشت گردی کے ایک مقدمے میں سزا کے بعد الیکشن کمیشن نے از خود ان کی نااہلی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا، جبکہ سزا کے بعد مؤقف سنے بغیر کسی رکن سینیٹ کو نااہل قرار نہیں دیا جا سکتا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے ریفرنس کے بغیر نوٹیفیکیشن جاری کرنا اور سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کرنا غیر قانونی اقدام ہے۔ استدعا کی گئی کہ عدالت الیکشن کمیشن کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا