حکومت سیلاب سے متاثرہ کسانوں کیلئے فوری ریلیف کا اعلان کرے، حافظ نعیم

0
135

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب کے بعد ملک میں غذائی بحران کے خدشات بڑھ گئے ہیں اور حکومت کو فوری طور پر متاثرہ کسانوں کے لیے ریلیف اور مالی امداد فراہم کرنی چاہیے۔ انہوں نے پنجاب حکومت پر تنقید کی کہ گندم کا ریٹ کم کرنے سے کسان مزید متاثر ہوئے اور بیج پر سبسڈی دی جائے۔

نعیم الرحمن نے کہا کہ کئی اضلاع ابھی بھی پانی میں ڈوبے ہیں، کشتیوں اور ٹرالیوں کی فوری ضرورت ہے، اور ناجائز تعمیرات و آبی گزرگاہوں پر قبضے ماحولیاتی بحران میں اضافہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت متاثرین کی مدد نہ کرے تو جماعت اسلامی ہر سطح پر جدوجہد کرے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا