اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے صدر مملکت کو آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت 12 ربیع الاول کے موقع پر قیدیوں کی مختلف جرائم کی سزاؤں میں 100 دن کمی کی سفارش کی ہے۔ یہ اقدام سزاؤں میں کمی کی اسپیشل ریمیشن پالیسی 2025 کے تحت کیا گیا ہے۔




