معرکہ حق میں دشمن کو اپنی حدود تک محدود رکھا، نیول چیف

0
124

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے معرکہ حق میں پاک بحریہ کی ثابت قدمی اور مسلسل نگرانی کو اجاگر کیا، جس نے بھارتی بحری بیڑے کو اپنی ہی آبی حدود تک محدود رکھا۔

یوم دفاع کے موقع پر پاک بحریہ نے عقیدت اور ملی جذبے کے ساتھ تقریبات کا انعقاد کیا۔ ایڈمرل نوید اشرف نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، جبکہ تمام یونٹس اور فیلڈ کمانڈز میں بھی پرچم کشائی، تزئین و آرائش اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

تقریبات کا آغاز پاک بحریہ کی تمام مساجد میں ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعاؤں سے ہوا اور یوم دفاع کے موقع پر بحری روایات کے مطابق جہازوں اور یونٹس کو سجایا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا