وزیراعظم سے فلسطینی وفد کی ملاقات،صدر محمود عباس کا خط پہنچایا

0
170

وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطینی وفد سے ملاقات میں پاکستان کی فلسطین کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں فلسطینی صدر کے مشیر برائے مذہبی امور اور سپریم جوڈیشری کے چیف جسٹس محمود صدیقی الہباش سمیت وفد نے شرکت کی، جبکہ مسجد اقصیٰ کے امام احمد حسین اور پاکستان میں فلسطینی سفیر بھی موجود تھے۔

شہباز شریف نے فلسطینی صدر ڈاکٹر محمود عباس کے لیے تہنیتی پیغام دیا اور کہا کہ پاکستان ہر سفارتی فورم پر فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا۔ انہوں نے غزہ میں قابض اسرائیلی افواج کی کارروائیوں سے پیدا ہونے والے انسانی بحران کے پیش نظر پاکستان کی انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھنے کا یقین دلایا۔

پالستینی صدر کے مشیر نے پاکستانی عوام اور حکومت کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور وزیراعظم کو صدر محمود عباس کا خط پیش کیا۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، معاون خصوصی طارق فاطمی اور اسلامی کونسل کے چیئرمین بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا