نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جو جعلی ٹک ٹاک آئی ڈیز بنا کر ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث تھا۔
ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم نے متاثرہ لڑکی اور اس کے اہلِ خانہ کو مسلسل دھمکیاں دیں اور واٹس ایپ پر جھوٹی اور گمراہ کن معلومات پھیلا کر ہراساں کیا۔
ایجنسی کی کارروائی کے بعد تھانہ این سی سی آئی اے اسلام آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزم مبشر یونس کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کے خلاف پیکا ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔




